دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ، ملک بھر کے پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری
اسلام آباد (صباح نیوز)ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کے معاملے پر اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔ ہائی پروفائل شخصیات کو مشکوک خطوط ملنے کے بعد ادارے فعال ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تمام ڈاکخانوں،کوریئر کمپنیوں کے دفاتر کو ہدایت کی گئی کہ اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی ،خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوﺅں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاﺅڈر کو دیکھ کر کیا گیا،سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے،تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی،خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تفصیلات کی جانچ کی جائے گی ۔


