گوادر سے لاپتا پسنی کا رہائشی ذاکر عبدالرزاق بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

پسنی (نامہ نگار) پسنی کپر کے رہائشی لاپتہ ذاکر عبدالرزاق بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔ذاکرعبدالرزاق کو 17 دسمبر 2023 کو گوادر سے لاپتہ کیا گیا تھا ، جس کی بازیابی کیلئے 16 مارچ کو ان کے لواحقین کی جانب سے کارواٹ زیرو پوائنٹ پر دھرنا دے کر کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا گیا تھا جن کے ساتھ انتظامیہ نے کامیاب مزاکرات کے بعد انہوں نے کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ شاہراہ کو کھول دیا ، آج وہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں