اسرائیل پر ایران کے حملے، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا

نیویارک (انتخاب نیوز) ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کی شام طلب کر لیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس ماہ 15 رکنی سلامتی کونسل کی سربراہ کرنے والے ملک مالٹا کے ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے) طلب کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کے صہیونی ریاست پر حملے کی مذمت کرے اور ایران کی تنظیم پاسداران انقلاب کو کالعدم تنظیم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں