پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سے بند، پی ٹی سی ایل کی سروس بھی معطل ہوگئی

پنجگور (نامہ نگار) طوفانی بارشوں کی وجہ سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم۔ پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے نیٹ سروس کی خرابی اور انتہائی سست رفتار ی کی وجہ سے میڈیا کو بارشوں سے متعلق رپورٹنگ میں مشکلات کا سامناہے ڈسٹرکٹ پنجگور ملک کا واحد علاقہ ھے جو تاحال فائبر سسٹم سے منسلک نہیں ہے حالانکہ پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولت سے محروم رکھا گیا ہے پرانے اور بوسیدہ زیر زمین کیبلز ریپیٹر اسٹیشن کی وجہ سے بادلوں کے دنوں نیٹ سروس مکمل غائب رہتا ہے چونکہ ریپیٹر اسٹیشن سولرز سسٹم سے منسلک ہیں اسلئے بیڑیاں بادلوں کے دنوں کام نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں