دکی سے مغوی کان کنوں کی عدم بازیابی، مکمل کام بند اور مظاہروں کے سلسلے میں اہم ملاقاتیں

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے بیان میں ضلع دکی سے 9مغوی کانکنوں کے عدم بازیابی کے خلاف دکی کے تمام مائنز میں جمعہ 26اپریل سے مکمل کام بند کرنے اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں PWFضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ کے سربراہی میں قائم کمیٹی نے ضلع دکی کے کول مائنز سے متعلقہ مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں،قبائلی عمائدین،سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کول مائنز سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کی۔فیڈریشن کے وفدنے اغوا شدہ لیبر سے پیدا ہونے والے عدم تحفظ کے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سخت تشویش کااظہار کیا ملاقاتوں میں دکی کے قبائلی عمائدین،سیاسی رہنماں اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے PWFکے زیر اہتمام مائنز میں کام چھوڑ ہڑتال کی مکمل حمایت کیا اس کے علاوہ محمد نعیم کے سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے ضلع دکی کے تمام مائنز ائریا باقاعدہ لاوڈ سپیکر زکے ذریعے ہڑتال کے حمایت میں اعلانات کئے فردا فردا لیبر سے ملاقاتیں کئے اس کے علاوہ دکی کے مختلف علاقوں کے کول مائنز محنت کشوں نے اپنے اجلاس میں پی ڈبلیو ایف کے جانب سے اعلان کردہ 26اپریل کے جلسے اور ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے علاوہ ازیں پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی بیان میں 9بے گناہ کانکنوں کے اغوا اور تا حال عدم بازیابی کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ تمام 9مغوی کانکنوں کو 26اپریل تک بحفاظت بازیاب کیا جائے بصورت دیگر 26اپریل کودکی اور 27اپریل کو قلعہ سیف اللہ شہر میں عظیم الشان احتجاجی مظاہروں اوزار چھوڑ ہڑتال کے علاوہ مذید سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں