فاروقیہ ٹاﺅن قلات کی عوام پانی کیلئے ترسنے لگے، قومی شاہراہ بلاک کر نے کا عندیہ

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے محلہ فاروقیہ ٹاو¿ن کے عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنے لگے، علاقہ مکینوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر خواتین بچوں سمیت احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا، فاروقیہ ٹاو¿ن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری واٹر سپلائی کے والیمن کی من مانی عروج پر ہے گزشتہ ایک ہفتے سے والمین محلہ کو پانی فراہم نہیں کررہا جس کی وجہ سے علاقے میں شدید پانی کی قلت ہے ، محلہ کے مکین خاص کر خواتین اور بچے پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے جبکہ علاقہ مکین ڈبوں بوتلوں اور ہتھ گاڑی کے زریعے پانی لانے پر مجبور یا مہنگے داموں ٹینکرز سے پانی خرید رہے ہیں ، بار بار شکایت کے باوجود پانی کی فراہمی نہیں کی جارہی اور مسئلہ حل نہیں ہورہا ، علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای سیکرٹری پی ایچ ای ایکسین پی ایچ ای قلات اور ڈپٹی کمشنر قلات سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر فاروقیہ ٹاو¿ن قلات کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر علاقہ مکین خواتین بچوں سمیت قومی شاہراہ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں