پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، گرفتار مشتبہ شخص کا اعتراف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)23اپریل کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان سے گرفتار مشتبہ شخص حبیب اللہ نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کر لیا، تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ نے اعتراف کیا کہ پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے راکٹ لانچر، گرنیڈ اور دیگر اسلحہ وہیں سے فراہم کیا گیا۔ علاوہ ازیں حبیب اللہ نے مزید بتایا کہ افغانستان کے بارڈر تک ہمیں مکمل مدد فراہم کی گئی، سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہو گیا، گرفتاری کے بعد احساس ہوا کہ ہمیں اس حملے کے لئے ورغلایا گیا جو بہت بڑی غلطی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں