آواران میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ

آواران(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب آواران کے علاقے تیرتیج کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں