اساتذہ کی بھرتیوں میں تاخیر، جی ٹی اے کا ایس بی کے سے رزلٹ جلد شائع کرنے کا مطالبہ

ژوب (آن لائن)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل ، جنرل سیکرٹری مولانا مشہود شاہ اخوندذادہ ، چیئرمین حافظ عثمان اختر ، آرگنائزر عجب خان کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھرتی میں تاخیر سے صوبہ بھر میں 2000 کے قریب سکول بند ہیں سکولوں میں اساتذہ کی قلت سے تعلیمی نظام درہم برہم ہے ہر ماہ اساتذہ کی دھڑادھڑ ریٹائرمنٹ سے مزید پوسٹ خالی ہورہے ہیں ، حکومت محکمہ تعلیم کو بجٹ میں نئے پوسٹ دیناتو درکنار خالی پوسٹوں پر بھرتی میں سالوں تاخیر کرتے ہیں اس بار 2023 میں ایس بی کے کے زریعے تقریباً 9 ہزار کے قریب اساتذہ بھرتی کا عمل پراسیس ھوا لیکن یہ عمل غیر شفافیت کی بنیاد پر عدالتوں میں سماعت پزیر ھوا بالآخر عدالت عظمی نے ایس بی کے کو فوری بھرتی کرنے کے عمل کی اجازت دی لیکن اب مطالبہ ھے کہ فوری طور پر ٹسٹ رزلٹ کا اعلان کیا جائے ۔ مزید تاخیر سے گریز کیا جائے کیونکہ سکولوں میں اساتذہ کی شدید قلت ھے اور مزید تاخیر پر میرٹ پر بھی شکوک وشہبات بڑھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں