کتوں کے کاٹنے میں اضافہ، بلوچستان سے 117کیسز رپورٹ

اسلام آباد/کوئٹہ(انتخاب نیوز)ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہوئے، ایک ہفتے میں سندھ میں 2348 رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ، کے پی اور بلوچستان میں کتے کے کاٹنے کے 2783کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے 250 جبکہ بلوچستان میں 117کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کتے کے کاٹنے کے 68کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلگت سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ پنجاب سے ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں