نوجوانوں کو عربی، فرنچ اور انگریزی زبانیں سکھائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اعلامیے کے مطابق سرفراز بگٹی کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ ورانہ تربیت دیں گے، ڈرائیونگ کے ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی مہارت فراہم کی جائےگی، علاوہ ازیں سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یورپ، مڈل ایسٹ میں روزگار کی فراہمی کے مواقع فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں