وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹا دی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر لگی پابندی ہٹا دی۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی۔ جمعرات کو بلوچستان کے محکمہ نظم و نسق کے جاری کردہ ایک اعلامےے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری محکموں کے گریڈ 21تک ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13مارچ 2024کو صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین اور افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ علاوہ ازیں صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے۔ چیف سیکرٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ڈکٹرخدارحیم اور ممتاز علی کھیتران کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ جہانزیب شیخ کو ڈپٹی کمشنر سبی تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ذاکر علی کو ڈپٹی کمشنر پنجگور، حمود الرحمن کو ڈپٹی کمشنر گوادر جبکہ میجر ( ر) اورنگزیب بادینی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں