ہنگول نیشنل پارک میں فارسی تیندوے کی وائرل تصویر غیر مصدقہ ہے، متعلقہ حکام

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک میں فارسی تیندوا نظر آیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے متعلق چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات بلوچستان کا بیان بھی سامنے آگیا۔چند روز پہلے نانی مندر کے قریب نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا تھا، فارسی تیندوا نظر آنے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف کنزرویٹر بلوچستان شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ فارسی تیندوے کی موجودگی کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی ہے۔شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر غیر مصدقہ ہیں، پرانی بھی ہو سکتی ہیں۔چیف کنزرویٹو بلوچستان نے کہا کہ ہنگول نیشنل پارک میں نایاب فارسی تیندوے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ تیندوا زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے چلا گیا ہو، افسران کو خطوط لکھے ہیں کہ تیندوے سے متعلق معلومات لے لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں