سبی میں وین پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی، مسافروں کا احتجاج

سبی (انتخاب نیوز) بختیار آباد شاہراہ پر ڈاکوﺅں کا راج، مسافر وین پر فائرنگ۔ کوئٹہ سے جیکب آباد جاتے ہوئے بختیار آباد کے مقام پر مسافر وین پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے وین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ واقعے کے باعث بخیار آباد کے مقام پر ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس حوالے سے متاثرہ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ لیویز انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شاہراہ کو عوام کیلئے محفوظ اور ڈاکوﺅں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں