بلوچ نسل کشی میں غیر ملکی استعماری قوتیں براہ راست ملوث ہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر) بلوچ نسل کشی میں غیر ملکی استعماری قوتیں براہ راست ملوث ہیں، بلوچ وطن پر جارحیت کے نتائج انتہائی خطرناک ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیر اہتمام ڈگری کالج سریاب میں شمولیتی پروگرام سے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پالیسیاں زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہیں یہاں بلوچ خواتین کو بزرگوں کو نہیں بخشا جارہا ہے اگر ریاستی پالیسیاں جاری رہیں تو اس کا رد عمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا، ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کے یہاں کے لوگوں کو ایک کالونی کے طرز پر دیکھنے کے بجائے آئینی شہری کی حیثیت سے دیکھا جائے، ہمارا موقف امن ہے لیکن ڈالرز کے بدلے ہمارے زمین کو خیر ملکیوں پر ہونے پونے داموں فروخت کردیا اگر بلوچ وطن پہ بلوچ کے ملکیت کو بزور بندوق چیلنج کرکے ہمارے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے یا لوٹا جاتا ہے تو ایسے میگا پراجیکٹس اور ایسے استعماری طاقتوں کے خلاف ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ان پراجیکٹوں کے خلاف بلوچ قوم کو صف بند کرینگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر جہانزیب بلوچ جونیئر نائب صدر میر واج یونٹ سیکرٹری عصمت بلوچ عدنان بلوچ فیصل بلوچ جاسم بلوچ علی نواز بلوچ کے بلوچستان یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے تبائی کے ذمہدار یہی بندوق والے ہے جنہوں نے انہیں فوج چھاو¿نیوں میں تبدیل کیا ہے ہر گزرتے روز کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی مداخلت تعلیمی اداروں میں بڑھ رہی ہے یونیورسٹی میں کتاب کے اسٹال لگانے اور پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ایسے پالسیوں سے ریاستی بدنیتی کا پتہ چلتا ہے طلبا ایسے حرکتوں سے مزید منظم ہورہے ہیں اور اپنے قومی ذمہداریاں سمجھ کر حکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہے۔ مزید کہا کے تعلیمی اداروں میں تعینات اکثر کو اسٹبلشمنٹ کے سفارشات پہ لایا جارہا ہے جس سے نا صرف قابل پروفیسروں کی حق طلفی ہورہے ہیں بلکے نا اہل افراد کو سفارش پہ تعینات کرکے تعلیمی اداروں کو مالی و انتظامی بحرانوں سے دو چار کرتے ہیں جس کا مثال بلوچستان یونیورسٹی ہے جہاں 6 ماہ سے پروفیسروں سمیت کسی ملازم کو تنخواہ تک نہیں ملی ہم تعلیمی اداروں میں موجود طلبا اساتذہ ملازم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتے ہیں کے ایسے ٹاوٹس کے حوالے سے ایک واضح اسٹینڈ لے اور انہیں تعلیمی اداروں سے باہر دھکیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں