لسبیلہ کنال سے پانی چوری اور کراچی کو ترسیل کیخلاف کارروائی، متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس اکھاڑ دیے

حب (نمائندہ انتخاب ) لسبیلہ کینال سے پانی چوری کر اچی غیر قانونی ترسیل کے خلاف محکمہ ایری گیشن ان ایکشن ایکسین حب کی سربراہی میں پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ،غیر قانونی ہائیڈرینٹس اکھاڑ پھینک دیے گئے، مشینری ضبط پائپ ناکارہ بناکر تلف کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حب شہر میں قلت آب اور لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈ رینٹس کا نوٹس لیتے ہوئے گذشتہ روز ایکسین ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری نے اپنی نگرانی میں لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے اور غیر قانونی ہائیڈ رینٹس کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کیا جس میں بھاری مشینری کے ذریعے متعدد غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے پائپ اکھاڑ کر پھینک دیئے گئے اس حوالے سے ایکسین ایری گیشن حب عبدالجبار زہری کا کہنا تھا کہ لسبیلہ کینال پر محکمہ ایری گیشن عملہ کا پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا ہے ہے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی ہائیڈ رینٹس اکھاڑدیئے گئے اور پائپ و دیگر سامان مشینری وغیرہ قبضے میں لے لی گئی انھوں نے بتایا کہ کسی کو پانی چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی طاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوگزشتہ روز کی جانے والی کاروائی میں پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے اور غیر قانونی لگانے پائپ نکال کر نظر آتش کرکے تلف کردیئے اورپانی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گاانھوں نے کہا کہ 3 دن سے نہر کی صفائی جاری تھی۔صفائی مکمل ہوچکی ہے شہریوں کو پانی نہیںپہنچ رہا تھا زحمت کے معذرت خواں ہیںان شا اللہ اب نہر میں پانی رواں دواں ہے۔ پی ایچ ای کے تالابوں کو بھرد یا جائیگاحب شہر پانی کی سپلائی کو مکمل جاری رکھنا ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے حب شہر میں پانی کا بحران ہے جس کی وجہ سے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ٹینکر مافیا سے منہ مانگے قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں