دکی دھماکے میں جاں بحق اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا

کوئٹہ(صباح نیوز) پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی ، سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈی آئی کوئٹہ عبدالحی عامر بلوچ، ڈی آئی جی( سی ٹی ڈی اعتزاز گوریا،ایس ایس پی آپریشن جواد طارق اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سی ٹی ڈی ونگ میں تعینات اے ایس ائی رحیم خان دکی بم دھماکہ میں جاں بحق ہوئے تھے ، آئی جی پولیس اور اعلی حکام نے اے ایس ائی رحیم خان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر اے ایس ائی رحیم خان کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ آئی جی پولیس نے جاں بحق اے ایس ائی رحیم خان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے اے ایس ائی رحیم خان کے لواحقین سے تعزیت کی اورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ آئی جی پولیس نے موقع پر موجود افسران کو شہید کے قانونی ورثا کے لئے مراعات کے حوالے سے تمام ضروری دستاویزات امور کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں