چمن میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی جھڑپ، ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)چمن احتجاجی دھرنے کے منتظمین نے حکومتی بے حسی کے خلاف اپنے احتجاجی پلان مرتب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ افس ، نادار افس بشمول پولیو مہم کا بائیکاٹ اور ایف سی قلعے کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج شروع کیا جائیگا، تاہم آج انہوں نے ایف سی قلعے کے سامنے اپنے احتجاج کیا اور ٹائر جلانا شروع کر دیے جس پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی، آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی ، ہسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا، علاوہ ازیں واقع کے بعد چمن کے حالات کشیدہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں