گوادر کے پدی زر سمندر میں پہاڑی نما ٹیلہ نمودار

گوادر(نمائندہ انتخاب)گوادرکے پدی زر سمندر میں پہاڑی نماءٹیلہ نمودار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گوادر کے مغربی ساحل پدی زِر کے سمندر میں آج صبح ایک پہاڑی نماءٹیلہ ابھر کر سطح سمندر پر نمودار ہوا ہے ،اس سے قبل ستمبر 2013 کے زلزلہ میں اسی ایریا میں ایک جزیرہ نماءپہاڑ نمودار ہوا تھا،جبکہ 1945 کے زلزلہ میں بھی یہ پہاڑ نمودار ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق یہ عمل میتھین گیس کی وجہ سے ہوتا ہے۔2013 کا زلزلہ کوہ بعد میں سمندری لہروں کی زد میں آکر غائب ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں