زرتاج گل کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک طارق بشیر کی رکنیت معطل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں زرتاج گل کے خلاف مبینہ نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر طارق بشیر کی رواں سیشن تک رکنیت معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی معطلی کیلئے اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد منظور کر لی گئی ، اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی ، متعدد ارکان مل کر بیٹھے اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


