شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق دورے میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا دورہ عرب ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم وزراءپر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، جام کمال، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں