بشکیک سے پی آئی اے کی پرواز طلبہ کو لے کر کراچی لینڈ

کراچی(صباح نیوز)بشکیک سے 171 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد طلبہ کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ایئر پورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کرغزستان سے واپس آنے والوں میں حیدرآباد کے 22، خیرپور کے 13، نوشہرو فیروز کے 15، سکھر کے 12، نواب شاہ کے 12، بدین کے 5، دادو کے 5 طلبہ شامل ہیں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بشکیک سے واپس آنے والوں میں میرپورخاص کے 5، جیکب آباد5 ، ٹنڈو آدم 3، جامشورو، کندھکوٹ، پنو عاقل، تھرپارکر کا ایک ایک، کشمور کے 2 طلبہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ بشکیک سے کئی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں