بغیر این او سی مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت پر پابندی

کوئٹہ ( آئی این پی ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے حدود میں بغیر این او سی بکرا پےڑیوں میں جانوروں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لہٰذا تمام کاروباری حضرات بکرا پیڑیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کرنے کے لیے این او سی لازمی حاصل کریں اس حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشنز کو بغیر این او سی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں