انتظامیہ کی ناکامی، بولان ، ڈھاڈر، مشکاف کے عوام چوروں اور ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر

بولان (صباح نیوز) مشکاف کے سیاسی و قبائلی رہنما وڈیرہ محمدرفیق کھوسہ ، چیئرمین یونین کونسل مشکاف وڈیرہ عبد السلام کھوسہ ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کچھی وڈیرہ محمد شریف کھوسہ ،چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر حاجی محمد اعظم کھوسہ ،وڈیرہ صغیر حسین کھوسہ، وشدل خان بنگلزئی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مشکاف سمیت ڈھاڈر اور گردو نواح کے عوام چوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ گزشتہ دنوں پولیس ایریا مشکاف میں چوری اور موٹر سائیکل ڈکیتی کے کئی واردات ہو چکے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ماضی قریب میں لوگوں نے ایف آئی آر درج کیے لیکن پولیس کی جانب سے کسی بھی ایف آئی کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا جاسکا اور اب تو لوگوں کا پولیس پر سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے اور لوگ ابتدائی اطلائی رپورٹ تک درج نہیں کرتے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ پولیس چوروں اور ڈاکوﺅں کے سامنے بے بس ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر پولیس لوگوں کو تحفظ مہیا نہیں کر سکتی تو مشکاف اور دیگر پولیس ایریا کو لیویز کے حوالے کیا جائے یا پھر عوام کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنی حفاظت خود کریں اور اس دوران اگر کوئی چور ڈاکو ہلاک یا زخمی ہوجائے تو عوام پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے کیونکہ پولیس کچھی میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ مشکاف کے عوام انتہائی پرامن ہیں ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پولیس جلد امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہتی ہے اور چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں اسی طرح جاری رہیں تو ہم جلد ہی ڈھاڈر، مشکاف، لنڈی کھوسہ، مشکاف اسٹیشن اور براہم باران کے عوام سمیت تمام مذہبی اور سیاسی پارٹیو ں کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں