وڈھ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

خضدار:اسسٹنٹ کمشنر وڈھ جناب محمد اقبال کھوسہ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وڈھ بازار اور مضافات میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ دو روز قبل وڈھ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہندو تاجر کو قتل کیا تھا اس کے بعد بازار اور مضافات میں چیکنگ کا عمل سخت ہے اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں