مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی حادثے کا شکار،دو افراد زخمی
گوادر (این این آئی)گوادر،کوسٹل ہائیوے پر حادثہ،دو افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائیوے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ کارواٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی (زمیاد) ٹائر پھٹنے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 02 افراد زخمی ہوئے جنہیں GDA ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس N-10، زون-II گوادر کے انچارج کارواٹ چوکی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا۔
Load/Hide Comments


