لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج میں شرکت پر مقدمہ، بی این پی رہنما عدالت میں پیش
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن سابق صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوارسینٹرل ایکزیکٹوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور ضلعی خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ آج جوڈیشل مجسٹریٹ 10 ڈسٹرکٹ کورٹ کچہری میں اپنے وکلا ملک ظہیر شاہوانی ایڈوکیٹ، بیرسٹر راجہ جواد ایڈوکیٹ، حماد مینگل ایڈوکیٹ، حاجی عبیداللہ ترین سمیت پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ پارٹی کے رہنماﺅں کو بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچ عوام کیساتھ جاری نا انصافیوںاور ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی کیخلاف احتجاجی دھرنے پر ایک مقدمہ اور ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جسکی اگلی پیشی 7 اگست کو ہوگا۔
Load/Hide Comments


