نوشکی میں فائرنگ کیخلاف شٹر ڈاؤن، حکومتی مذاکراتی وفود کا دھرنا گاہ آمد
نوشکی (نامہ نگار )نوشکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر گزشتہ روز مظاہرین پر فائرنگ کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ،نوشکی بازار میں دکانیں بند ہیں، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالصمد لہڑی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے لیے اسٹیشن کے مقام پر دھرنے پر پہنچ گئے ہیں اس موقع پر ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی، نیشنل پارٹی کے فاروق بلوچ،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا منظور احمد مینگل، بی این پی کے میر خورشید جمالدینی،نیشنل پارٹی کے بیبرگ بلوچ و دیگر موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


