گوادر،چھ روزہ ہڑتال کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے، شاہراہیں اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند

گوادر(نمائندہ انتخاب )گوادرمیںچھ روزہ ہرتال کے بعد آج کاروباری مراکز سمیت دکانیں کھل گئیں،کراچی جانے والے راستے تاحال بند گزشتہ چھ دنوں تک مسلسل ہرتال کے بعد آج بروز ہفتہ کو ہرتال ختم ہونے کے بعد دکانیں کھل گئیں اور شہر کے معمولات بحال ہوگئے ،تاہم موبائیل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ جبکہ کراچی جانے والے راستے بھی حکومت کی جانب تاحال بند ہیں جہاں بیماروں سمیت کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کراچی جانے والے راستوں کی بندش کے بعد شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ باڈری راستے بھی بند ہیں۔شہرمیں موبائیل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے بعد طلبہ سمیت عام عوام کوبھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔باڈری راستوں کی بندش کے بعد شہرمیں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور فی گیلن پٹرول ایک ہزار تک پہنچ گیاہے،دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب پدی زِر میرین ڈرائیو پر گزشتہ سات دنوں سے دھرنا جاری ہے،جہاں خواتین و نوجوان شامل ہے۔جبکہ آل پارٹیز کی جانب سے مفاہمت اور مذاکرات کیلئے رابطے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں