حکومت مذاکرات سے فراری، ڈیڈ لاک برقرار، جماعت اسلامی کا دھرنا جاری

راولپنڈی (انتخاب نیوز) آئی پی پیز معاہدوں، مہنگی بجلی اور تنخواہ دار طبقے پراضافی ٹیکسوں کےخلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا۔ مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت پر بات چیت سے فرارکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں