ہنہ اوڑک اور ہنہ جھیل میں پکنک منانے پر پابندی عائد
کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کے لئے کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ اوڑک اور ہنہ جھیل کو ہر قسم سیاحوں و پکنک کیلئے بند کیا گیا ہے تمام پکنک منانے والے حضرات پکنک پوائنٹ کی طرف جانے سے گریز کریں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مون سون بارشوں کے دوران نا خوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments