پاکستان کی اقلیتوں پر ہمیں فخر، حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،قدوس بزنجو
کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیرِ اعلی بلوچستان سنیٹرمیر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے لیے اپنے گہرے احترام اور حمایت کرتے ہیں اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے سماجی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں اہم کردار کو سراہا ہوئے کہا ہیکہ ملک میں رہنے والی اقلیتوں نے ہمیشہ قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے سابق وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ اقلیتی گروہوں کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز یا ناانصافی کو روکنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں ہر فرد خود کو محفوظ، محترم اور قابل قدر محسوس کرتا ہوں انہوںکہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں ہم آہنگی اور باہمی احترام غالب ہو۔ انہوں نے آئین کے مطابق تمام شہریوں، بشمول اقلیتوں، کے حقوق کے تحفظ اور انہیں تعلیم، صحت کی سہولیات اور اقتصادی مواقع تک رسائی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے پاکستان کی اقلیتوں پر ہمیں فخر ہے پاکستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ،ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا انہوں نے کہاکہ اقلیتوں نے پاکستان میں قیام امن اورترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کر دار ادا کیا،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر جگہ پر آواز اٹھائے گی ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردا ادا کیا ہے اور کرتے رہے گے پارلیمان میں بھی ادا کریں گے اور پارلیمان کے باہر بھی،آپ کے حقوق کے لیے ہر جگہ پر لڑائی لڑیں گے ہم اقلیتوں کیحقوق کے تحفظ کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں ہی سے پاکستان ہے اور ہمارے جھنڈے میں جو سفید رنگ ہے وہ آپ کی نمائندگی کرتا ہے ہمیں آپ پر فخر ہے۔


