کل آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ، ثابت ہوگیا ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے،حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علما اسلام (ف )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا ۔اس اقدام سے ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو اسپیکر پورا نہیں کرسکتے تو اسپیکرشپ سے مستعفی ہونا بہتر ہے۔
Load/Hide Comments