نوشکی، مختلف واقعات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی
نوشکی: تین مختلف واقعات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پتکین علاقے میں پک اپ گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ کمسن بچہ فرمل ولد عبدالصمد ساکن پتکین پڈین شدید زخمی ہوا جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا جارہا تھا راستے میں جانبر نہ ہوسکا، نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں میں جمال آباد کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار حادثے کے نتیجے میں برکت علی ساکن زرین جنگل شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا تیسرے واقعہ میں نوشکی بازار قادر آباد اسٹاپ کے قریب لڑائی، تین افراد نے نوجوان علم زیب ولد شاہ محمد مینگل ساکن قادر آباد کو شدید زخمی کردئیے، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے زخمی کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


