سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں،محسن نقوی

لاہور (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں،حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتاپور کے علاوہ بھی کوئی جگہ جانے چاہیں تو اوپن کریں گے، کچھ مسئلے اور مسائل ہیں ان کو بھی ختم کریں گے ۔لاہور میں امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، یو ایس پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان میں ویزہ آن ارائیول کی سہولت موجود ہے، ہم نے کسی کو مسئلہ نہیں ہونے دینا، چاہے سال میں 10 بار آئیں۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہوگی، حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتاپور کے علاوہ بھی کسی جگہ جانے چاہیں تو اوپن کریں گے، کچھ مسئلے اور مسائل ہیں ان کو بھی ختم کریں گے۔ا نہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہاں سال میں ایک لاکھ کے علاوہ 10 لاکھ سکھ یاتری آئیں، ہم نے 124ممالک کا ویزہ فری کردیا ہے، پاسپورٹ ہے آنکھیں بند کریں اور آجائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کیلئے جتنی بار آنا ہے آسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں