حب‘ مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق‘نشئی کی لاش برآمد
حب(نمائندہ انتخاب)حب شہر میں دو واقعات میں دوافراد جاں بحق لیبر کالونی سے نشے کے عادی نوجوان کی نعش برآمد جبکہ ساکران روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب کی لیبر کالونی600کوارٹر سے ہائیٹ پولیس نے لوگوں کی اطلاع پر ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچائی ہائیٹ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت محمد طاہر ولد عبدالکریم سکنہ نال کے نام پتہ سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے دریں اثنا ساکران روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں عاشق بروہی نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے کراچی منتقل کیا گیا جو کہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
Load/Hide Comments


