شاہ نورانی، زائرین کی بس الٹ گئی خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق15سے زائد زخمی

درگاہ شاہ نورانی سے واپس آنے والے زائرین کی بس کو حادثہ 5فراد زائرین جاں بحق،خواتین و بچوں سمیت 15سے زائد زخمی،حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینسس جائے واقعہ پر روانہ ہو گئے اور واقعہ میں جاں بحق و خمیوں کو فوری طور پر حب اور کراچی کے اسپتالوں منتقل کردیا گیاجبکہ جاں بحق ہونے والوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں اور کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کو درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کرنے کے بعد شاہ نورانی سے کراچی آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث زائرین کی بس ویراب کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5زائرین زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ 15سے زائد جن میں مرد،خواتین اور بچے شامل ہیں زخمی ہو گئے زخمیوں و نعشوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب اور شہید عباسی اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ حب اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کو حسب روایت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں محمد ابراہیم ولد رحمت اللہ،،مہر النساء زوجہ عبدالمجید جبکہ زخمیوں میں دیدار،اختری بیگم،نبی بخش،شمس الدین،عامر علی،سبحان عالم شامل ہیں واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں