ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص اغواء، بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹریکٹر کو نقصان، ڈرائیور محفوظ

ڈیرہ مراد جمالی( این این آئی) ڈیرہ بگٹی دو مختلف واقعات ایک شخص کواغواءکر لیا گیا جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹریکٹر کو نقصان ڈرائیور معجزانہ محفوظ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی کے علاقے شاخ نمبر 2 میں زیر زمین دفن بارودی سرنگ پر ٹریکٹر چڑھنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے ٹریکٹر کو نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور شفیع محمد بگٹی معجزانہ محفوظ رہا جبکہ دوسرے واقعے میں سوی میں نا معلوم افراد نے ابرار ولد پایا خان بگٹی کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گیے دونوں واقعات کا لیویز مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں