نون لیگی وفد کی حاصل بزنجو کے گھر آمد ، لواحقین سے اظہار تعزیت

خضدار:مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور محمد زبیر کی سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے آبائی علاقے نال آمد ہوئی ،لیگی رہنمائوں نے حاصل بزنجو کے بیٹے ، بھائی سنیٹر طاہر بزنجوسے تعزیت کی ، شاہد خاقان عباسی کا س موقع پر کہنا تھا کہ حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند سیاست دان تھے۔انہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کے انتقال سے پاکستان ایک جمہوریت پسند سیاستدان سے محروم ہوگیا۔احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت کی استحکام کیلئے میر حاصل خان بزنجو کی جدوجہد روشن باب کی مانندہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں