بطور مسلمان کرونا وائرس کے حوالے سے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے،نور الحق قادری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، کرونا وائرس کے سلسلے میں بھی ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے، علاج اور حفاظتی اقدامات کرنا سنت نبویؐ ہے، اپنے وڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہحکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں عوام تعاون کریں، اور بہ طور مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچا کے پیش نظر جمعہ کے خطبے، اور نماز کو مختصر رکھا جائے، علما سے گزارش ہے کہ وہ بڑے بڑے دینی اجتماعات نہ کریں، وضو گھر میں کیا جائے، سنتیں گھر پر ہی پڑھی جائیں تو بہتر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں