فنڈز کے اجراء میں سست روی کو دور کیا جائے، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکام کو ہدایت کی کہ فنڈز کے اجراء کے مراحل میں سست روی کو دور کیا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بلوچستان کی سیاحتی اہمیت کو سمجھا نہیں جاسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیر فعال کوسٹل اتھارٹی کو فعال کیا، جلد یہ اتھارٹی خود انحصاری اختیار کر کے اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں