پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل معطل ہے،یو این سی ایچ آر

اسلام آباد،مہاجرین کے عالمی ادارہ یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل معطل ہے۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان کی طرف سے چمن اور طورخم بارڈر کراسنگ بند کئے جانے پر فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اضاخیل اور بلیلی میں قائم رضاکارانہ واپسی کے مراکز کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا، یو این ایچ سی آر کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی عالمی کوششوں کے ساتھ ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا کا پھیلاو روکنے کے جامع منصوبے کی اعانت کرتے ہیں، 3ماہ کے موسم سرما کے وقفے کے بعد 2مارچ کو رضاکارانہ واپسی کا عمل شروع ہوا تھا، اس دوران 28افراد پر مشتمل 9خاندان واپس افغانستان گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں