بلو چستان میں کور ونا وا ئر س کے 73کیس رپورٹ ، تعداد14838ہو گئی
کوئٹہ; بلو چستان میں کور ونا وا ئر س کے 73کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد14838ہو گئی۔ محکمہ صحت کی کو رونا وا ئر س آپر یشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطا بق جمعرا ت کو بلو چستان کے 10اضلاع کوئٹہ سے 50،ڈیر ہ بگٹی سے 7،کو ہلو سے 5، قلعہ عبد اللہ سے 3،مستونگ اور بار کھان سے 2،2جبکہ چا غی، سبی گوادر، ژوب سے 1،1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 14838ہوگئی ہے جبکہ صوبے کے تعلیمی اداروں سے اب تک 406افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 71افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 13455ہوگئی جبکہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 1238ایکٹو مریض موجود ہیں
Load/Hide Comments