وفاق حکومت نے بلوچستان میں نیشنل پارک بنانے کی منظوری دیدی

کوئٹہ:وفاق حکومت نے بلوچستان میں نیشنل پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔ان خیالات کااظہار وفاقی سیکرٹری ماحولیات ناہید شاہ درانی نے انکے دفتر میں سیکرٹری فاریسٹ اینڈوائلڈ لائف بلوچستان صدیق مندوخیل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری ماحولیات کو سیکرٹری فاریسٹ کی جانب سے بلوچستان میں جاری فاریسٹ اینڈوائلڈ لائف ماحولیاتی تبدیلیوں جنگلی حیات کے تحفظ ایسٹولا آس لیڈ ،سمیت ساحلی اور دیگر علاقوں میں سیاحت کے فروغ ،پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی افزائش وتحفظ ہزارگنجی، تکتو، چلتن، شعبان اور ہنگول میں جنگلی حیات کے تحفظ، سیاحتی سہولتوں کی فراہمی سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گی اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت گرین بلوچستان کے حوالے جاری پلانٹیشن کے حوالے سے بھی متعلق بریفنگ دی گی سیکرٹری فاریسٹ نے کہا کہ زیارت، بزارگنجی اور ہنگول میں تین نیشنل پارک موجود ہیں جہاں نایاب نسل کے جانور پائے جاتے ہیں۔بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 2014 موجودہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کی ضمانت فرابم کرتا ہے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ماحولیات ناہید شاہ درانی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس حوالے سے حکومتی اور غیرحکومتی سطح پر کثیر فنڈز بروئے کار لاکر موثر اقدامات کے جاتے بیں، قدرت کی دیگر نعمتوں کی طرح بلوچستان میں سب سے زیادہ جنگلی حیات پائی جاتی ہے جس کے ذریعہ سیاحت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے سیکرٹری فاریسٹ نے وفاق کی جانب سے بلوچستان میں نے نیشنل پارک کے تعمیر کی منظوری پر وفاقی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور محترمہ ناید شاہ درانی کو بلوچستان آنے کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں