کچلاک،دو گروپوں میں تصادم،دو افراد جاں بحق،1 زخمی
کچلاک:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے کلی سنزر خیلان بالا میرزئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد لعل محمداور کمالو ولد رحیم خان جاں بحق جبکہ ولی محمد زخمی ہوگیا ہے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کر لیا۔
Load/Hide Comments


