خضدار، گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

خضدار(نمائندہ انتخاب )نال ہزار گنجی میں گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی، لیویز ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نال ہزار گنجی روڈ پر ٹریفک حادثہ بشیر احمد سکنہ گری جاں بحق جبکہ عبدالباسط ولد محمد شریف اور محراب شدید زخمی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں