بی این پی نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرادی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی نے صدر مملکت کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل،آغا حسن بلوچ،محمد ہاشم نوتیزئی اور ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ کے دستخط سے قرار دادقومی اسمبلی کے بزنس کے طریقہ کار اور طرز عمل کے رول(2)170کے تحت پیش کی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ آرڈیننس نمبرXI2020جو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرکے نافذ کردیاگیاہے جس میں آئی لینڈ کی ترقی اور مینجمنٹ اور پاکستانی کی اندرونی علاقائی پانی کیلئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے،قرارداد میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بلوچستان کے جزائر کو مرکزی حکومت نے تحویل میں لے لیا ہے جو غیر آئینی قدم ہے لہٰذاء اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد زیر بحث لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں