مریم نواز نے گوجرانوالا میں پنجابی زبان میں کیوں تقریر کی کیا مریم نواز کو اردو زبان نہیں آتی تھی؟، فردوس شمیم
کراچی;سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ مزار قائد پرکیپٹن(ر)صفدر نے تقدس پامال کیا ہے مریم نواز نے گوجرانوالا میں پنجابی زبان میں کیوں تقریر کی کیا مریم نواز کو اردو زبان نہیں آتی تھی؟یہ لوگ خود کو بچانے کے لئے اداروں کے خلاف ہوگئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ پنجاب میں پنجابی اور سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لیکن اب کوئی کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔شہری علاقوں والے کہتے ہیں پی پی نے کام نہیں کروایا دیہی علاقوں میں جاکر دیکھیں وہاں بھی برے حالات ہیں سندھ پوری تباہ کر دی گئی ہے کوئی بنیادی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں ترقی کی بات ہوتی ہے تو وفاق کو بھارت کی طرح سمجھا جاتا ہے سندھ کے جزیروں پر ترقی ہوگی تو سندھ خوشحال ہوگی یہ لوگ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں مراد علی شاہ تو اجتماعات ہر کرونا کی کہانیاں سناتے تھے آج اتنے سارے لوگ جمع کرکے کرونا کیوں پھیلایا جارہا ہے۔ مریم بیبی نانی بن گئی ہیں ان کو کراچی کا کوڑا نظر نہیں آیا۔ جلسہ کے قریب ایک دن میں سڑک بنوا دی گئی۔


