جنگ جیت رہے ہیں، ملک کو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں،ٹرمپ

نیویارک:امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔کیلی فورنیا کے بعد ریاست نیو یارک، فلوریڈا اور ایلی نوائے میں پابندیاں بڑھا دی گئیں، امریکا میکسیکو سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک موخر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، امریکا بھر میں لاک ڈاوئن کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں