قلات، کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل، 9 مشتبہ افراد گرفتار

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہقلات میں 8 سالہ بچےکیساتھ زیادتی کے بعد قتل کےدلخراش وشرمناک واقعہ پر افسوس ہوا۔جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ پرتشویش ہے۔بچہ کل رات اپنے دوست کیساتھ باہرنکلا اور واپس گھر نہیں پہنچا۔ پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی،آ ج بچے کی لاش ملی ہے،۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے 9 مشتبہ افرادگرفتار بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں